پی ٹی وی نے پرویز الہٰی کے بطور وزیراعلیٰ حلف کی تقریب لائیو نہ دکھائی

اسلام آباد: پی ٹی وی نے پرویز الہٰی کے بطور وزیراعلیٰ حلف کی تقریب لائیو نہ دکھائی، کچھ وقت کیلئے ونڈو میں جھلک دکھائی گئی اور صرف ٹکرز چلائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی اور اسی پڑوس میں شاہرہ دستور پر قائم پی ٹی وی نے روایت توڑتے ہوئے کارروائی براہ راست نہ دکھائی۔

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے نجی ٹی وی اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی انتظامیہ پر دباو ڈال کر ایوان صدر کی یہ سرکاری تقریب نہ دکھا کر روایت ختم کردی ہے حالانکہ یہ ادارہ قوم کے پیسوں سے چلتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ لوگ بجلی کے بلوں میں اس کے پیسے دیتے ہیں مگر تنگ نظر لوگوں نے یہ حرکت کرکے خود کو بے نقاب کیا، انھوں نے کہا اس سے فرق تو نہیں پڑا تاہم ان کی ایک اور بد نیتی عیاں ہوئی۔

حماد اظہر نے کہا کہ اب تو شہباز حکومت بھی چند دن کی مہمان ہے بلکہ یوں کہہ لیں کے جب تک عمران خان چائیں گے یہ چل سکتے ہیں جب انھوں نے ہٹانے کا فیصلہ کیا انھیں جانا ہوگا۔

Comments are closed.