چوہدری پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد: چوہدری پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرویزالہٰی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری تقریب ایوان صدر اسلام آبادمیں ہوئی،تقریب میں مونس الہیٰ، چوہدری وجاہت حسین، موسی الہیٰ، میاں محمود الرشید، زین قریشی، مراد راس، یاسمین راشد سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

قبل ازیں گورنر پنجاب کے انکار کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ حلف برداری کیلئے خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچے جہاں اُن کا مونس الہیٰ نے استقبال کیا۔

http://

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق گورنر کی عدم دستیابی کی صورت میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کو چوہدری پرویز الہٰی سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدہ کا حلف لینے کا حکم دیا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے عہد ے کا حلف اٹھانے پر چوہدری پرویز الہٰی کو مبارکباد دی ہے جب کہ بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب میں کارکنوں پر وحشیانہ تشدد نہیں بھولے حساب لینے کا وقت آ گیاہے۔

Comments are closed.