پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست، سری لنکا سیریز برابر کرنے میں کامیاب

فوٹو : کرک انفو

گال: پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست، سری لنکا سیریز برابر کرنے میں کامیاب، 502 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 261 رنز پر آؤٹ ہو گئی.

پاکستان کی طرف سے بابراعظم 81،امام 49،رضوان 37، یاسر شاہ27 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ فواد عالم دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے، سلمان آغا چلے نہ محمد نواز.

پاکستان کو 246 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، 17 وکٹیں حاصل کرنے پر جے سوریا کو میں آف دی سیریز اور سنچری بنانے والے دننجایا ڈی سلوا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا.

پہلا ٹیسٹ پاکستان نے جیتا تھا دوسرا میزبان سری لنکا نے جیت کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز برابر کر دی، پاکستان ٹیم آج واپس وطن روانہ ہو گی.

 چوتھے روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ دلچسب مرحلے میں داخل، پاکستان کو سری لنکا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔

شکست ٹالنے کےلئے نوے اوورز کھیلنا ہیں۔ نو وکٹیں باقی ہیں،عبداللہ شفیق سولہ رنز بنا کر آ وٹ ہوچکے، چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کےنقصان پر نواسی رنز بنائےہیں۔

اور پہاڑاتنے ہدف کے تعاقب میں ابھی چار سو انیس رنز کا سفر کرنا باقی ہے۔ بابراعظم چھبیس اور اما م الحق چھیتالیس رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

اس سے پہلے سری لنکا نے دوسری اننگز دو سو ساٹھ رنز آٹھ کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیئر کی۔دننجایاڈی سلوا ساتوں نمبر پر آئے اور سنچری بنا کر سری لنکا کی برتری کو پانچ سو سے اوپر لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اورمحمد نواز نے دو،دو وکٹ حاصل کیں جب کہ یاسرشاہ،نعمان علی اور آغا سلمان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی

پاکستان 231 پر آوٹ، سری لنکا کے 2 وکٹوں پر 58 رنز، برتری 205 رنز کی ہو گئی، نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن 231 رنز پر ہمت ہار گئی، یاسر شاہ26 اور حسن علی 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

دوسرے دن پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں مشکلات کا شکار،191رنز پر7وکٹیں گر گئیں ،دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کی آخری آوٹ ہونے والے آغاسلمان تھے ، انھوں نے 62رنز بنائے۔

پاکستان نے میزبان ٹیم کے378 رنز کے تعاقب میں اچھی بیٹنگ نہ کی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں،عبداللہ شفیق صفر،امام الحق 32، بابراعظم 16،محمد رضوان اور فواد عالم24,24 اور نواز14رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 3 ، جے سوریا نے 2 جب کہ اسیتھا فرنانڈو اورڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ لی، اس سے قبل سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

پیر کو گال ٹیسٹ کے دوسرے روز آئی لینڈرز اپنی پہلی اننگز میں مزید 63 رنز کا اضافہ کرسکی اور پویلین لوٹ گئے،

سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،نروشن ڈکویلا51، اوشاڈا فرنینڈو 50، اینجلو میتھیوز 42،کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 40،رمیش مینڈس 35 اور دھننجایا ڈی سلوا 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Comments are closed.