زرداری و شریف مافیا نے صرف 3 ماہ میں ملک کو سیاسی و اقتصادی طور پر گھٹنوں کے بل گرا دیا،عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ زرداری و شریف مافیا نے صرف 3 ماہ سے کچھ ہی زائد عرصے میں ملک کو سیاسی و اقتصادی طور پر گھٹنوں کے بل گرا دیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہاکہ 30 برسوں سے زائد مدت میں پاکستان کی لوٹ کھسوٹ سے جمع کی گئی اپنی غیرقانونی دولت بچانے کیلئے زرداری و شریف مافیا نے صرف 3 ماہ سے کچھ ہی زائد عرصے میں ملک کو سیاسی و اقتصادی طور پر گھٹنوں کے بل گرا دیا ہے۔میرا سوال یہ ہے کہ ریاستی ادارے کب تک اس کی اجازت دیتے رہیں گے؟

عمران خان نے کہا کہ قوم سے اپنے روابط حقیقی آزادی کی میری پکارپرانکے جواب کے بعدمیں کامل یقین سے یہ کہہ سکتاہوں کہ عوامِ پاکستان پہلے ہی بہت کچھ سہہ چکے ہیں چنانچہ اب ان مافیاز کولوٹ مار کاسلسلہ برقراررکھنے کی قطعاًاجازت نہیں دینگے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سری لنکاکی طرح ہم اس صورتحال سے زیادہ دورنہیں جب ہمارے لوگ سڑکوں پرامڈ آئینگے۔

Comments are closed.