مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں، مریم نواز
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں، مریم نواز کا پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد ردعمل.
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ دل بڑا کرنا چاہیے۔ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللّہ خیر ہو گی۔
مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں۔ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دل بڑا کرنا چاہیے۔ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللّہ خیر ہو گی۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 17, 2022
واضح رہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی قیادت مریم نواز نے ہی کی تھی جبکہ آخری روز وہ کورونا میں مبتلا ہو گئی تھیں.
Comments are closed.