وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول 18روپے 50پیسے سستا کردیا
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول 18روپے 50پیسے سستا کردیا ،اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کرتے ہوئے 40روپے54پیسے ریلیف دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب می اور اورڈیز ل کی قیمت میں کمی کااعلان کیا جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے کی کمی کی جبکہ پیٹرول 18 روپے 50 پیسے سستا کیاگیاہے۔
وزیراعظم کی طرف سے قیمتیں کم کرنے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوچکا ہے جب کہ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گری ہیں، آج ہمیں قیمتوں کو کم کرنے کا موقع ملا ہے، میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ کبھی عوام سے غلط بیانی نہیں کروں گا، ہم نے دل پر پتھر رکھ کر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔
وزیراعظم کے اعلان کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں18روپے50پیسیفی لیٹرکمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 230 روپے 24 پیسے مقرر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں40 روپے 54 پیسیفی لیٹرکمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 236 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں33روپے 81پیسیفی لیٹرکمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹرقیمت196 روپے 45پیسے ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 34روپے71پیسے فی لیٹرکمی کے بعد نئی قیمت 191 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی، اب رواں ماہ میں یہی قیمتیں برقرار رہیں گی جب کہ یکم اگست میں ردو بدل کیا جائے گا۔
حکومت نے پٹرول پر10روپیفی لیٹرپٹرولیم لیوی برقرار رکھی ہے جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل،کیروسین آئل،لائٹ ڈیزل پر5، 5روپیفی لیٹرلیوی برقراررکھی گئی ہیاور پٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس صفرکردیاگیا ہے۔
Comments are closed.