عید الاضحی پر مون سون کی زور دار انٹری ہوگی
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے عید کے تینوں دن بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات نے عید الاضحی پر10سے12جولائی تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
مون سون ہوائیں شدت کیساتھ پاکستان کی حدود میں داخل ہوگئیں ۔محکمہ موسمیات نے عید الاضحی پر موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی ساتھ ہی نشیبی علاقے زیر آب آنے، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی ظاہرکر دیا۔۔۔
عید پر اسلام آباد ، راولپنڈی ، مری اٹک چکوال ، سیالکوٹ ، ناروال ، لاہور ، گوجرانولہ ، گجرات ، شیخو پورہ ، فیصل آباد ، جھنگ ، اوکاڑہ او ساہیوال میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر ،سوات ،مانسہرہ،کوہستان ،ایبٹ آباد ہری پور پشاور میں موسلا دھار بارش متوقع ہے جبکہ مردان ، صوابی،نوشہرہ ، کرم ، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا ،حافظ آبادمنڈی بہاوالدین میں بھی جم کر بارش ہو گی۔۔
محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں موسلادھار بارش کیساتھ نشیبی علاقے زیر آب آنے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائڈنگ کے خطرے کے گھنٹی بجا دی۔۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد،پشاور،فیصل آباد، لاہورسیالکوٹ ، ،لسبیلہ،کشمیر،بولان، قلات،گلیات ، مری ،چلاس، دیامر، گلگت، ہنزہ، استور اور اسکردو میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے مقامی ندی نالوں میں طغیانیاور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔۔ محکمہ موسمیات کا عید کے دوران تمام متعلقہ اداروں کا الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی،
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں اور اتھارٹیز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی جس میں عید کے دوران ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی سروسز کے عملے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی .
این ڈی ایم اے کی جانب سے عید کے دوران میونسپل کارپوریشنز کو نالوں کی صفائی اور سولڈ ویسٹ منجمیٹ کو بہتر بنانے جبکہ اربن فلڈنگ کی صورت میں متعلقہ محکموں کو ڈی واٹرنگ پمپس اور پٹرول کی پیشگی موجودگی یقینی بنانے کیساتھ لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں مشینری کی پیشگی موجودگی اور سڑکوں کی مرمت کی ہدایات بھی جا ری کر دیں۔
Comments are closed.