ہائی کورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماسابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا عدالتی فیصلے پر اظہار ناپسندیدگی کہا وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
فواد چوہدری نے عدالتی فیصلے پر ردعمل میں حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہی، عدالت نےجو حل دیا اس سے بحران ختم نہیں ہوگا۔
ہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے، حمزہ کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہو گا ، اس فیصلے میں کئ خامیاں ہیں لیگل کمیٹی کی میٹنگ بلا لی ہےہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لے کرسپریم کورٹ سے رجوع کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 30, 2022
فواد چوہدری نے کہا عدالتی فیصلے میں کئی خامیاں ہیں، لیگل کمیٹی کی میٹنگ بلالی ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگر حمزہ وزیر اعلیٰ نہیں رہا تو نگران وزیر اعلیٰ کے طور پر عثمان بزدار عہدے پر بحال ہیں، اس اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب بہت مشکل ہے، اب بھی نئے انتخابات ہی راستہ ہیں۔
واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا ہے اور دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا ہے.
Comments are closed.