بارشوں کے حوالے سے آج اچھی خبر آگئی ، محکمہ موسمیات نے پشین گوئی کر دی
اسلام آباد: بارشوں کے حوالے سے آج اچھی خبر آگئی ، محکمہ موسمیات نے پشین گوئی کر دی ،ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔
عدالت نے حمزہ شہباز کا16اپریل کا انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کا دوبارہ انتخاب کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
محکمہ موسمیات پنجاب اور سندھ کے ساحلی علاقوں بادل برسنے کی توقع ہے،کراچی میں مون سون کی انٹری، سپرہائی وے، آئی آئی چندریگر روڈ کیاطراف رم جھم سے فضا نکھر گئی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج اسلام آباد، لاہور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
سندھ کے ساحلی علاقوں ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر میں بھی چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔
چترال کے علاقے آرکری میں گلیشیئر پھٹ گیا، گلیشیئر پھٹنے سے برساتی نالے میں شدید طغیانی آگئی، شدید طغیانی سے دو لکڑی کے پل مکمل تباہ اور سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔
Comments are closed.