افغان ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزا دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا افغان ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزا دینے کا فیصلہ، ایس ا ی سی پی کی رجسٹریشن کی شرط ختم کردی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں کابینہ اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈا پر غور، کابینہ نے اہم فیصلوں کی منظوری دی۔
کابینہ نے قومی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی دو ہزار بائیس اور الیکٹرک پنکھوں کا معیار مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اجلاس کے بعد کابینہ کے فیصلوں پر بریفنگ دی۔ وزیراطلاعات نے بتایا کہ کابینہ نے ٹانک واقعہ پروزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ اس واقعے کی فوری رپورٹ پیش کریں۔

وفاقی وزیرشیریں رحمان نے مینجمنٹ پالیسی کے حوالے سے بتایا کہ قومی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی میں خطرناک فضلے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق اہداف کا تعین کیا، عوام اور ماحول کے تحفظ کے لیے یہ پالیسی بہت ضروری ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے بائیس جون کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی اور کابینہ میں ہونے والے فیصلوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیاگیا۔

Comments are closed.