شاہد آفریدی کا پولیس نے پہلے چالان کیا ، پھر ساتھ سیلفیاں بنائیں
لاہور: سابق کپتان شاہد آفریدی کا پولیس نے پہلے چالان کیا ، پھر ساتھ سیلفیاں بنائیں ،آفریدی کا لاہور سے کراچی جاتے ہوئے موٹر وے پر چالان کیا گیا۔
سابق کپتان اور اسٹار آل راونڈ شاہد خان آفریدی نے برا منانے کے بجائے پولیس اہلکاروں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور فرض شناسی پر ان کو سراہا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی لاہور سے کراچی جارہے تھے کہ موٹر وے پر تیز گاڑی چلانے پر ان کا چالان ہوگیا۔
موٹر وے پولیس نے شاہد آفریدی پر مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے پر 1500 روپے کا جرمانہ کیا۔سابق اسٹار کرکٹر نے بجائے برا منانے کے پولیس اہلکاروں کو داد دی اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
شاہد آفریدی نے موٹر وے پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے انھوں نے کہا کہ مجھے اچھا لگا ہے آپ نے مجھے دیکھ پر بھی چالان کاٹا ہے۔
Comments are closed.