ابرار الحق نے گانا چوری کرنے پر بھارتی فلم میکر کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
لاہور: ابرار الحق نے گانا چوری کرنے پر بھارتی فلم میکر کو قانونی نوٹس بھجوا دیا، یہ قانونی نوٹس برطانیہ میں اپنے وکیل کے زریعے بھیجا گیاہے۔
ٹوئٹر پر بیان میں تصدیق کرتے ہوئے پاکستان کے معروف گلوکار و موسیقار ابرارالحق نے کہا کہ اپنا مشہور گانا نچ پنجابن نچ بغیر اجازت بھارتی فلم میں شامل کرنے پر بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔
ٹوئٹر پر گلوکار و سیاستدان ابرار الحق نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہا برطانیہ میں میرے وکیل نے میرے گانے نچ پنجابن کے غلط استعمال پر مووی باکس کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
My lawyers in United Kingdom have issued a Legal Notice to Movie Box with respect to the misappropriation of my song “Nach Punjaban”. More Updates will follow in the coming few days.@1Moviebox #NachPunjaban #StopStealingOurSongs
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) June 25, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین ہلال احمر ابرار الحق کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے آنے والے چند روز میں اس حوالے سے مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔
واضح رہے کہ گلوکار و موسیقارابرارالحق کا پرانا مشہور گانا نچ پنجابن نچ فلم ساز کرن جوہر کی فلم جگ جگ جیو میں شامل ہے اور اسے ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔
اس فلم کا ٹریلر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا جس کے بعد ابرارالحق نے اپنے گانے کو بغیر اجازت اس فلم میں شامل کرنے اور کاپی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
Comments are closed.