مولانا مفتی تقی عثمانی نے سودی بینکوں کے بائیکاٹ کی اپیل کردی

فوٹو: فائل

کراچی: اسلامی بنکاری کے روح رواں جہد عالم دین مولانا مفتی تقی عثمانی نے سودی بینکوں کے بائیکاٹ کی اپیل کردی ہے۔

ٹوئٹر پر بیان میں مولانا تقی عثمان کا کہنا ہے کہ ایک بارپھراسٹیٹ بینک اور چار بینکوں نے سودی نظام کو جاری رکھنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیاہے۔

انھوں نے کہا کہ بینکوں نے تین اعلی عدالتوں کے فیصلوں کو کھٹائی میں ڈالنے کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے ، یعنی عدالتی فیصلوں پر عمل نہیں کیا گیا۔

http://

مولانا تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ عدالت کی طرف سے سودی نظام کو ختم کرنے کے لئے حکومت کو پانچ سال کی طویل مہلت دی گئی تھی اب غیرتمند مسلمان سودی بنکوں کابائیکاٹ کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے عدالت جانے والے بینکوں کو وزارت خزانہ کی آشر باد حاصل ہے اور عدالت میں اگر حکومت یا وزارت خزانہ کی سود ی نظام پر رائے مانگی گئی تو وہ مخالفت نہیں کرے گی۔

Comments are closed.