یو ٹرن،پٹرول قیمتوں کا آئی ایف سے کوئی تعلق نہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا اپنے ہی موقف پر یو ٹرن،پٹرول قیمتوں کا آئی ایف سے کوئی تعلق نہیں، وزیر خزانہ کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بریفنگ۔

وفاقی کابینہ میں بریفنگ میں وزیر خزانہ نے موقف اپنایا کہ عالمی مہنگائی کی وجہ سے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے کہا ہے کہامصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مفتاح صاحب میں آپ کا دفاع نہیں کروں گا، ٹیکسوں اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ساتھیوں کو مطمئن کریں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیزی کے رحجان کے باعث ہوا، وزرا کی طرف سے تنقید کئے جانے پر کہا کہ عالمی منڈی کی صورتحال دیکھ لیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا میں تمام ممالک 2، 3 پروگرامز کے بعد آئی ایم ایف سے نکل گئے۔ ہمارے آج اور کل رات آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں گے، امید ہے اچھی خبر ملے گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے ہم سب جماعتوں کا عوامی گراف گرا ہے جس پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جلد اچھی خبر ملے گی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ بجٹ میں امیروں کے لیے ٹیکس بڑھایا، مجھے قیمتیں بڑھانے کا شوق نہیں مگر عالمی منڈی کو دیکھ لیں۔

Comments are closed.