نئی نیب تراميم ملک پر بمباری سے بھی بڑا جرم ہے، عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کانیب قوانین کی ترامیم سپریم کورٹ میں چلینچ کرنے کااعلان، کہا کہ حکومت نے جو بھی ترامیم کی ہیں یہ خود کو فائدہ پہنچانے کےلئے کی گئی ہیں۔
عمران خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ جس بھی ملک میں کرپشن ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا، جہاں ايک طبقہ قانون سے بالاتر ہو وہ ملک تباہ ہوجاتا ہے، قانون اجتماعی ہوتا ہے کوئی اپنی ذاتی فائدہ کے لئے قانون نہیں بنا سکتا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب ترمیم سے ملک اور قوم کی توہین ہوئی، نئی نیب تراميم ملک پر بمباری سے بھی بڑا جرم ہے، عمران خان کا کہنا تھا نیب قوانین میں ہونے والی ترامیم بے شرمی سے کی گئیں، اس پر انہيں جيل ميں ڈالنا چاہتے.
“NRO 1 damaged our country badly, now they’re receiving NRO 2”-@ImranKhanPTI #این_آر_او_کی_قیمت pic.twitter.com/KjG2JGrqdT
— PTI (@PTIofficial) June 21, 2022
ان کا کہنا تھا غیر قانونی طور پر پیسہ بیرون ملک بھیجنا منی لانڈرنگ ہے، نئے قانون سے جو بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہو وہ بچ جائیں گے، منی لانڈرنگ کيسز نيب سے نکل کر ايف آئی اے کے پاس آجائيں گے جہاں ايف آئی اے رانا ثناءاللہ کےماتحت ہے۔
عمران خان کا موقف تھا کہ نیب قانون میں ترمیم سے آصف زرداری،نوازشریف اور مریم نواز بچ جائیں گے، پرویز مشرف نے انہیں این آر او ون دیا تھا اب انہیں این آر او ٹو ملا ہے۔
زرداری، شہباز شریف کو فیک اکاؤنٹس کیس سے بچانے کیلئے قوانین بدلے گئے اور فیک اکاؤنٹس میں آنے والا پیسہ اب مجرم کی بجائے نیب کو ثابت کرنا ہوگا کہ پیسہ جائز آیا یا ناجائز۔ اسی طرح اب آمدن سے زائد اثاثوں کا ثبوت ملزم کی بجائے نیب کو ثابت کرنا ہوگا۔@ImranKhanPTI#این_آر_او_کی_قیمت pic.twitter.com/6JYYIkHX7j
— Zeeshan Imran (@zeeshanimranpti) June 21, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر کہا شہباز شريف اور اس کےبچوں کے خلاف نيب ميں 16 ارب کے کيسز ہيں، ان سب کو ڈر لگا ہوا تھاعمران خان اين آر او نہيں دے رہا، انہوں نے ہر جگہ این آر او لینے کیلئے بليک ميل کيا۔
Comments are closed.