قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس طلب، عسکری قیادت قومی سلامتی امور پر بریفنگ دے گی

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) قومی اسمبلی کی پارلیمانی کیٹی براے قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس طلب، عسکری قیادت قومی سلامتی امور پر بریفنگ دے گی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم قومی سلامتی امور پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کیلئے ایوان مختص کرنے کی تحریک وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی۔

ایوان نے اس تحریک کو منظور کر لیا ، تحریک میں کہا گیا ہے کہ اجلاس 21 اور 23 جون کو قومی اسمبلی ہال میں ہو گا۔

وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آئندہ 3 روز کے اندر ہو گا، جس کے وقت کا تعین جلد کر لیا جائے گا.

Comments are closed.