سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، وزیراعظم کا کہنا کہ صنعت کاروں سے پاکستان میں سرمایہ کاری پر تحفظ فراہم کریں گے۔

شہباز شریف نے اسلام آباد میں سعودی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وفد سے ملاقات کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے، پاکستان سعودی بھائیوں کیلئے دوسرا گھر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماہ مقدس میں سعودی ولی عہد کی جانب سے دورے پر بلایا گیا،مختلف امور میں باہمی تعاون کے فروغ کیلئے وسیع تبادلہ خیال کا موقع ملا،میرے پاس شکریہ کے الفاظ نہیں ہیں۔

شہباز شریف نے کہا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب اور مفید رہا، سعودی ولی عہد نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا، پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قلب ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور مشکل وقت میں تیل کی مؤخر ادائیگیوں پر مالی معاونت کی، ہم چاہتے ہیں باہمی تعاون کو معاشی شراکت داری میں بدلا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں سعودی سرمایہ کار پاکستان سے منافع کما سکتے ہیں،آپ پاکستان میں آئیں سرمایہ کاری کو ریاستی قوانین کے مطابق مکمل تحفظ فراہم کیا جائےگا۔

سعودی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع، پیداوار میں اضافے اور ٹیکس کے حصول سمیت دیگر ذرائع سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا،سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں کاروبار کرنے کے وسیع اور پر کشش مواقع اور شعبے موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے زراعت اور اس سے متعلقہ صنعتی پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا کر پیداوار کو اپنی سلطنت میں واپس بھیجنے اور برآمدات کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان اور سعودی عرب یک جان، دو قالب ہیں, سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بہت سی موثر اصلاحات متعارف کروائی، اصلاحات سے سعودی عرب نئی ترقی کی منزل کی جانب گامزن ہو رہا ہے.

Comments are closed.