سٹیج ڈراموں کے معروف اداکار مسعود خواجہ انتقال کر گئے
اسلام آباد: سٹیج ڈراموں کے معروف اداکار مسعود خواجہ انتقال کر گئے، مسعود خواجہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے۔
مسعود خواجہ کا گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور وہ کافی عرصہ سے بیماری کے باعث ڈیلائسزپہ تھے۔
مسعود خواجہ نے چند روز قبل راولپنڈی آرٹس کونسل میں اسٹیج ڈرامہ "نقل مکانی” میں آخری بار پرفارم کیا تھا۔
مسعود خواجہ کی جانب سے علاج کیلئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مالی مدد کی بھی اپیل کی گئی تھی۔
سویٹ ہومز کے روح رواں زمرد خان نے مسعود خواجہ کی موت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی میت سویٹ ہوم ایچ نائن لے جائی جارہی ہے۔
کامیڈی کنگ و ممتاز فنکار مسعود خواجہ اور معروف ڈرامہ ڈائریکٹر و پروڈیوسر عاصمہ بٹ اپنے سٹیج شو “ نقل مکانی” کے اختتام پر اظہار خیال کر رہی ہیں، راجندر سنگھ بیدی کے لکھے ہوے ڈرامہ پر راولپنڈی کے فنکاروں کی پرفارمنس مدتوں یاد رکھی جائے گی۔ pic.twitter.com/bQC3VywILA
— Afzal Butt (@Afzalbutt01) June 8, 2022
انھوں نے کہا کہ معروف اداکار مسعود خواجہ کو ایچ نائن میں سپرد خاک کیا جائے گا تاہم جنازے کے وقت کا تعین ابھی ہونا ہے۔
مسعود خواجہ راولپنڈی اسلام آباد میں سٹیچ ڈراموں کے حوالے سے جانے پہچانے جاتے تھے اورمختلف ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ساتھ وہ بطور میزبان بھی کام کرتے تھے۔
Comments are closed.