بلنکن بلاول ملاقات میں پہلی بار اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی،امریکہ

نیو یارک ( ویب ڈیسک ) گزشتہ ماہ بلنکن بلاول ملاقات میں پہلی بار اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی،امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ نئی پاکستانی حکومت کے نمائندوں سے ملنے کے چند مواقع ملے ہیں ۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستان خطے میں اہم شراکت دارہے اور باہمی تعلقات کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں۔

نیڈ پرائس نے بھارت میں بی جے پی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کے گھروں کو گرائے جانے کی مذمت کی اور کہا ہم بی جے پی کے 2 رہنماؤں کی جانب سے نبی کریم ﷺسے متعلق گستاخانہ بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔

انھوں نے اس توقع کا اظہا رکیا کہ، بھارت کی حکومت انسانی حقوق کا احترام کرے گی، امریکا اس سلسلے میں بھارت کی حوصلہ افزائی کرے گا، انسانی وقار، مساوی مواقع اور آزادی مذہب کا احترام کیا جانا چاہئیے، یہ کسی بھی جمہوریت میں یہ اقدار بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ پارٹی نے عوامی طور پر ان تبصروں کی مذمت کی، ہم مذہبی یا عقیدے کی آزادی سمیت انسانی حقوق کیمسائل پرسینئر سطح پر انگیج رہتے ہیں، ہم بھارت کو انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینیکی ترغیب دیتے ہیں۔

نیڈپرائس کا کہنا تھا کہ ہر ملک روس کے ساتھ مختلف تعلقات رکھتا ہے اور دیگر ممالک ماسکو کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی شکل دیتے ہیں، یہ بتدریج عمل ہے، روس کے ساتھ بھارت کے تعلقات کئی دہائیوں کے دوران استوار ہوئے۔

انھوں نے بتایا کہ روس سے تیل کی خریداری پر بھارتی شراکت داروں سے متعدد بات چیت کی ہے، جب کہ ہمیں نئی پاکستانی حکومت کے نمائندوں سے ملاقات میں غذائی تحفظ کے مسئلے سمیت تمام مسائل پربات ہوئی۔

Comments are closed.