اایم کیو ایم کے محمد ابوبکر 65ووٹ کی برتری سے کامیاب، ٹی ایل پی دوسرے نمبر پر
فوٹو: فائل
کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)اایم کیو ایم کے محمد ابوبکر 65ووٹ کی برتری سے کامیاب، ٹی ایل پی دوسرے نمبر پر، کامیاب ہونے والے امیدوار محمد ابو بکر کو 10ہزار 683ووٹ ملے جب کہ ٹی ایل پی شہزادہ شہباز 10ہزار 618ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 کورنگی 2 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیتے ، تاہم ٹرن آوٹ انتہائی کم 8اعشاریہ 32فیصد رہا ۔
اس ضمنی الیکشن میں مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین نے8ہزار 383 ووٹ حاصل کئے جب کہ سندھ کی حکمران جماعت، پیپلزپارٹی کے ناصر رحیم 5ہزار248 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے پاک سرزمین پارٹی کے شبیر قائم خانی 4ہزار 797 ووٹ لے سکے۔
پولنگ اسٹیشن نمبر 51 کے نتائج لڑائی جھگڑے کے باعث روک لیے گئے ہیں،یہاں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے،صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز احمد چوہان کے’ مطابق پولنگ کا ٹرن اوور 8.32 فیصد رہا’ ہے۔
دن بھر ووٹنگ کے دوران مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم کا سلسلہ بھی جاری رہا،، اس دوران پولنگ کا عملہ خوف و ہراس میں ڈیوٹیاں چھوڑ کر پولنگ اسٹیشن سے محفوظ مقام کی طرف منتقل ہوا۔
ضمنی انتخاب کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کے باعث زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس کے ساتھ سندھ رینجرز نے بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دیے، فائرنگ اور پُرتشدد واقعات کے بعد سیکیورٹی اداروں نے صورت حال کو کنٹرول کرلیا۔
واضح رہے کراچی میں قومی اسمبلی کی یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار855 ہے، 133 عمارتوں میں 309 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تاہم اس کے باوجود ٹرن آوٹ بہت کم رہا۔
Comments are closed.