بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں 1روپے55پیسے اضافہ
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں 1روپے55پیسے اضافہ کردیاگیا ، نیپرا نے حسب سابق منظوری دے دی۔
اس بار نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے مالی سال 2021-2022 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی ہے۔
اس سے قبل ڈسکوز نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد ڈسکوز کے صارفین کے لئے 1 روپیہ 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ۔
بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ جولائی 2022 سے لاگو ہو گا جو کہ سہ ماہی بنیاد پر بجلی کے بلوں میں وصول کیا جائے گا، نیپرا کی طرف سے بھی آگاہ کردیاگیا۔
اس حوالے سے نیپرا نے کہا کہ اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ تین ماہ تک لاگو رہے گی اور اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔
Comments are closed.