آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی اسلام آباد میں احتجاجی ریلی

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی اسلام آباد میں احتجاجی ریلی، فنانس ڈویژن کیو بلاک کے سامنے احتجاج   گرمی کے ہائی ٹمپریچر کے باوجود کثیر تعداد میں فیڈرل کے سرکاری ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔

احتجاجی شرکاء فنانس سے ریلی کی صورت میں مارچ کرتے ہوئے سیکریٹریٹ کے مین گیٹ کے سامنے پہنچے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اس موقع پررحمان علی باجوہ سربراہ فیڈرل سیکریٹریٹ ایمپلائز کور کمیٹی/چیف کوآرڈینیٹر آگیگا نے ایک بار پھر حکومت سے اپیل کی ھے کہ فوری طور پر ھمارے جائز اور آئینی مطالبات پر عمل درآمد کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ہوش ربا مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد ملازمین کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے تنخواہوں میں تفریق کو ختم کیا جائے۔

تمام ایڈاھک الاؤنسس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے۔ فیڈرل کے ملازمین کی اپگریڈیشن کی جائےپینشن میں کم از کم %50 اضافہ کیا جائے۔رحمان باجوہ نے ایک بار پھر یہ بات واضح کی کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس غیر سیاسی ھے اور رھے گی۔
کسی صورت میں اپنی موجودہ حکومت کے خلاف نہیں جائے گی، ھمارے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ھیں۔

واضح رہے سرکاری ملازمین کا یہ ٹوکن احتجاج روزانہ کی بنیاد پر 08 جون تک جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا ، اگر مطالبات پر من وعن عملدرآمد ھو جاتا ھے تو آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس مشترکہ طور پر یوم تشکر منائے گی۔

مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں 09 جون سے گرینڈ دھرنا دیا جائے گا اس دھرنے میں پورے پاکستان سے سرکاری ملازمین لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دوسرا دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک معاہدے کی روح سے ایک ایک شق پر عمل درآمد نہیں ہو جاتا۔
رحمان علی باجوہ نے اگیگا فیڈرل کے مطالبے پر حکومت کی جانب سے ہفتہ کی چھٹی کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

Comments are closed.