عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پی ٹی آئی کی حکمت عملی تیار
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) انصاف نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پی ٹی آئی کی حکمت عملی تیار کرلی ہے، پی ٹی آئی ارکان اسپیکر کے سامنے پیشن نہیں ہوں گے ۔مہنگائی مارچ کا فیصلہ پندرہ جون کے بعد کیا جائے گا.
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کااجلاس بنی گالہ میں ہوا ، اجلاس میں پی ٹی آئی نے کئی اہم فیصلے کئے گئے۔
پی ٹی آئی نے بجٹ کے باعث مہنگائی مارچ پندرہ جون تک موخر کیا تاکہ بجٹ میں مزید صورتحال سامنے آنے پر اسے پیش نظر رکھا جاسکے۔
عمران خان اگر گرفتار ہوں تو کیا کیا جائے؟ پی ٹی آئی نے اس پر بھی پیش بندی کرلی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پی ٹی آیی ارکان استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہوں گے۔
کورکمیٹی نے واضح موقف اپنایا کہ انتخابات کے علاوہ کسی اور آپشن پر مذاکرات نہیں ہونگے۔مہنگائی کےخلاف اضلاع کی سطح پراحتجاج کیا جائےگا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کے عدالتوں اور مقدمات کے امور بھی زیر بحث آئے ، فیصلہ کیاگیا کہ ان انتقامی کارروائیوں کو مقصد کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Comments are closed.