وزیر اعظم کا صوبہ ہزارہ کا ذکر نہ کرنا انتہائی مایوس کن ہے، ترجمان صوبہ ہزارہ تحریک

مانسہرہ (زمینی حقائق ڈاٹ کام) صوبہ ہزارہ تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر پروفیسر سجاد قمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ مانسہرہ اور منصوبوں کا اعلان خوش آئند لیکن وزیر اعظم کا صوبہ ہزارہ کا ذکر نہ کرنا انتہائی مایوس کن ہے، ترجمان صوبہ ہزارہ تحریک کا ردعمل۔

اپنے ایک بیان میں پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ ہزارہ کے تمام مسائل کی جڑ یہی ہے۔انھوں نے کہا کہ اتنے بڑے عوامی مجمع میں جہاں ہزارہ کی تمام قیادت موجود تھی اور سب نے تقاریر بھی کیں۔

انھوں نے کہا کہ سب مسائل یاد رہے لیکن سب سے اہم مسئلہ صوبہ ہزارہ بھول گئے
انھوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ تحریک ہزارہ کے عوام اور جماعتوں کی مشترکہ تحریک ہے اور کوئی بھی حکومت ہو ہم اپنا فرض نہیں بھولیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اس کا ازالہ یہ ہے کہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اس کو فوری طور پر قومی اسمبلی کے ایجنڈے پر لائیں اور ایوان میں اس پر بحث کرائی جائے۔وزیر اعظم نئے صوبوں کے لیے کمیشن تشکیل دیں۔

ترجمان صوبہ ہزارہ تحریک پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ ہم صوبہ ہزارہ کے مسئلے کو محض سیاسی سٹنٹ نہیں بننے دیں گےانھوں نے کہا کہ چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک کی میزبانی میں جلسے میں صوبہ ہزارہ کا ذکر نہ ہونا ہمارے لیے المیہ ہے۔

آپ سب عوام کے نمائندے ہیں اور وزیراعظم کے سامنے اصل مسئلہ بیان ہی نہ کرنا افسوس ناک ہے۔جس طرح باقی کاموں پر ہوائی رفتار سے قانون سازی ہو رہی ہے۔صوبہ ہزارہ پر بھی فوری ایکشن کیا جائے.

واضح رہے کہ حکمران اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے رہنما ہی صوبہ ہزارہ تحریک کا حصہ ہیں، مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور میں بھی صوبہ ہزارہ تحریک عملاً غیر فعال ہو گئی تھی.

Comments are closed.