لاہور سے10 کروڑو تاوان کےلئے اغوا بچہ بازیاب ، والدن کے حوالے

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) لاہور سے10 کروڑو تاوان کےلئے اغوا بچہ بازیاب ، والدن کے حوالے کردیا گیا ، پولیس نے اٹھارہ دن کی محنت کے بعد ملزامات کو سرائے عالمگیر سے گرفتار کرلیا۔

اغوا ہونے والا پانچ سالہ عریض زندہ سلامت دیکھ کر والدکے حوالے ہوا تو وہآبدیدہ ہو گیا۔ اغوا کار کوئی اور نہیں اپنے رشتہ دار نکلےجھنوں نے سہولت کاروں کی مدد سے پارک میں کھیلتے بچے ہو اغوا کیا تھا۔

لاہورکے علاقے سندر سے 13 مئی کوعریض کو دو موٹرسائیکل سواروں نے اغوا کیا تھا بچہ دونوں کے درمیان بیٹھا روتا رہا مگر کسی نے توجہ نہ دی ۔

بچے کو موٹر سائیکل سوار جب لے کر گزرے توایسے میں سی سی ٹی وی فوٹیج نے منظر محفوظ کرلیا اسی فوٹیج کے زریعے پولیس اغوا کاروں تک پہنچی۔

اس دوران تففتیشی ٹیم نے کرائم رپورٹرز سے درخواست کی کہ وہ اپ ڈیٹ ملے بھی تو رپورٹ نہ کریں ۔۔ ہمیں پہنچنے دیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل نے قلعہ گجر سنگھ میں پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان گرفتاری سے بچنے کےلئے باربار جگہیں تبدیل کرتے رہے۔ پولیس پیچھا کرتی رہی۔دونوں ملزمان کو سرائے عالمگیر سے خفیہ آپریشن کرکے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار نے ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرکے بچے کو بحفاظت بازیاب کروایا،پانچ سالہ عریض کی بازیابی کے بعد انکشاف ہوا اغوا کار قریبی رشتہ دار ہیں ، سہولت کاروں کے زریعے بچے کو اٹھانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

Comments are closed.