سینئر اداکار تنویر جمال ایک بار پھر موذی مرض کینسر میں مبتلا

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار تنویر جمال ایک بار پھر موذی مرض کینسر میں مبتلا ہو گئےہیں۔

تنویر جمال ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اپنے فن کالوہا منوا چکے ہیں وہ معروف اداکارہی نہیں ڈائریکٹر اور پروڈیوسربھی ہیں تنویر جمال کو کینسر کا مرض تشخیص ہوا ہے جس کے بعد وہ علاج کے لیے جاپان منتقل ہوگئے ہیں۔

علاج کےلئے جاپان روانگی سے قبل انھوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں سے اپنی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اس سے قبل تنویر جمال 2016 میں پہلی دفعہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تھے تاہم علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے تھے لیکن چند ماہ قبل انہیں پھر سے تکلیف ہوئی اور ایک بار پھر کینسر کی تشخیص ہوئی۔

تنویرجمال کی صحت کافی متاثر ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے کینسر کے مکمل علاج کے لیے جاپان منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کے قریبی حلقوں کی طرف سے بتایا یاہے کہ اگلے ہفتے جاپان میں کینسر ماہرین ان کا تفصیلی چیک اپ کریں گے اور علاج شروع کریں گے۔

اداکارتنویر جمال گزشتہ 35 برسوں سے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان میں اہم مقام رکھتے ہیں ان کی بہترین اداکاری پر بی ٹی وی کی جانب سے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

تنویر جمال نے درجنوں معروف ڈرامہ سیریل میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ اب پیمبر نہیں آئیں گے اور عنقریب ریلیز ہونے والی فلم جاپان کنکشن پر ڈائریکٹ اور پروڈیوس کی ہے۔

Comments are closed.