لداخ میں گاڑی سڑک سے پھسل کر ندی میں جاگری ،7 بھارتی فوجی ہلاک

نئی دہلی (ویب ڈیسک) لداخ میں گاڑی سڑک سے پھسل کر ندی میں جاگری ،7 بھارتی فوجی ہلاک ، متعدد شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں پیش آیا ۔

اے این آئی کے مطابق زخمیوں کو صحیح علاج اور دیکھ بھال کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زیادہ شدید زخمیوں کو فضائیہ کے ذریعہ مغربی کمان میں منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا کہ 26 فوجیوں کی ٹیم پرتاپ پور میں ٹرانزٹ کیمپ سے حنیف سب انسپکٹر میں پیشگی پوزیشن کی طرف بڑھ رہی تھی، تقریباً 9 بجے تھوئس سے تقریباً 25 کلو میٹر دور گاڑی سڑک سے پھسل گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی تقریباً 50-60 فٹ نیچے ندی میں جا گری، مرنے والوں کے علاوہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جنھیں قریبی اسپتالوں میں پہنچایاگیا۔

ترجمان بھارتی فوج کی طرف سے 7فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے ،بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے.

کوشش جاری ہے سبھی زخمیوں کو بہتر میڈیکل دیکھ بھال ملے اور اسی وجہ سے زیادہ شدید زخمیوں کو مغربی کمان بھیجنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

Comments are closed.