عمران خان اب 6 صدیوں تک اسلام آباد نہیں آ سکتے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عمران خان اب 6 صدیوں تک اسلام آباد نہیں آ سکتے، مریم اورنگزیب نے کہا ہے عمران خان ہمیں چھ دن کا الٹی میٹم نہ دیں۔
وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان کی کوئی تیاری نہیں تھی وہ صرف لڑنے کےلئے آئے تھے ، وہ کے پی کے لوگوں کو وفاقی پولیس سے لڑانا چاہتے تھے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سیاسی بیانیہ دفن ہوچکا ہے، عمران خان نے آج خود تسلیم کیا کہ وہ ہار کر واپس گئے۔
اداروں کو دھمکیاں نہ دیں،نیوٹرلز نے نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کا اعلان اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد کیا جائےگا۔
وزیراطلاعات و نشریات نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آرام کریں اس حالت میں ٹی وی پرآنےکی ضرورت نہیں، ناکام ہوگئے تو سپریم کورٹ کو دھمکی دیتے ہوں کہ پوزیشن واضح کرے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہم تیاری سے نہیں آئے تھے دوبارہ آئیں گے، ان کی تیاری صرف اسلحہ، ڈنڈے اور گولیاں جمع کرنے کی تھی، جب غنڈہ گردی اور بدمعاشی کی نیت ہو تو ایسے نتائج ہوتے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 35،35 لاکھ روپے لاکھ روپے خیبرپختونخوا کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کودیے گئے مگر اس کے باوجود لوگ جمع نہیں کرسکے۔
Comments are closed.