ایمان مزاری کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ایمان مزاری کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت منظور کر لی گئی.
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کی سماعت کی اور 9جون تک ایمان مزاری کی عبوری ضمانت منظو ر کی۔
ایمان مزاری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں جی ایچ کیو کی جیگ برانچ کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس میں ایمان مزاری کی فوجی قیادت پر الزامات پر قانونی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی.
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے نے عبوری ضمانت کےلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا.
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کے بعد ایک ہزار روپے کے مچلکوں پر ایمان مزاری کو جون تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔
Comments are closed.