ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا
لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام )ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ، سیریز کے لئے سولہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔
چیف سلیکٹر کی طرف سے اعلان کردہ اسکواڈ میں تین اوپنرز، تین مڈل آرڈر بیٹرز،دو وکٹ کیپرز،تین اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پانچ فاسٹ بولرز کو بھی قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز سے میچز8، 10 اور 12جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، سیریز ون ڈے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کاحصہ ہیں.
16-player Pakistan squad for West Indies ODIs named
More details: https://t.co/7RtIs36MJs#PAKvWI | #BackTheBoysInGreen
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) May 23, 2022
ملک میں شدید گرمی کے باعث تربیتی پروگرام مختصر رکھا گیا ہے اورتربیتی کیمپ کے لیے قومی اسکواڈ یکم جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلان کردہ قومی کرکٹ ٹیم
بابراعظم(کپتان) ، نائب کپتان شاداب خان ، محمدرضوان، عبداللہ شفیق،فخر زمان، حارث روف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق، خوشدل شاہ، محمدحارث ،محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز ڈاہانی اور زاہدمحمود شامل ہیں۔
Comments are closed.