ویرات کوہلی کی خراب فارم پر محمد رضوان نے کیا کہا؟
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) ویرات کوہلی کی خراب فارم پر محمد رضوان نے کیا کہا؟ اکستانی وکٹ کیپر بیٹر نے کہا ایسا تو ہر ایک کے ساتھ ہوتا ہے۔
محمد رضوان نے ایک انٹرویو میں کہا بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی خراب فارم میں ان کےلئے صرف دعا ہی کر سکتا ہوں۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میں یہ کہوں گا کہ ویرات کوہلی ایک چیمپئن کھلاڑی ہیں، لیکن اس وقت ہم ان کے لیے دعا ہی کرسکتے ہیں کیونکہ وہ ایک محنتی کھلاڑی ہیں۔
خیال رہے کہ ویرات کوہلی نے بھارت کی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کپتانی چھوڑی لیکن اس کے بعد انہیں ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی سے بھی محروم کردیا گیا۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت کھلاڑیوں پر آتے ہیں اور چیزیں آسان بھی ہوجاتی ہیں انھوں نے کہا کہ ویرات کوہلی بھی جلد اس صورتحال سے نکل آئیں گے۔
پاکستانی وکٹ کیپر نے کہا کہ ہر کھلاڑی سنچری اسکور کرتا ہے اور پھر مسلسل صفر پر بھی آؤٹ ہوتا ہے، یہ چلتا رہتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میں ان کے لیے صرف دعا ہی کرسکتا ہوں اور پُرامید ہوں کہ وہ اپنی محنت کے ذریعے ان تمام چیزوں پر قابو پالیں گے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے اپنے 15 سالہ کیریئر میں پہلی بار آئی پی ایل کے ایک ہی سیزن میں 3 مرتبہ گولڈن ڈکس (پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ) لیے۔
ویرات کوہلی اس وقت اپنے کیریئر کی بدترین فارم میں ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ پچھلے دو سے ڈھائی سال کے دوران کسی بھی فارمیٹ میں بمشکل ہی کوئی سنچری بناسکے ہیں۔
ویرات کوہلی نے بھارت میں اپنے خلاف سخت تنقید کے بعد کپتانی چھوڑ دی تھی بعد میں ان کو تینوں فارمز کی کرکٹ سے کپتانی واپس لے لی گئی،خراب فارم کے باوجود کوہلی ہی اب بھی بھارت کے بہترین بیٹر کہے جاسکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں روہت شرما اور ان میں کپتانی کے مقابلہ کے بعداس پر کرکٹ کے بڑوں نے روہت شرما کا ساتھ دیا جب کہ خراب فارم کی وجہ سے میڈیا نے بھی اس ریکارڈ ساز بیٹر پر مسلسل تنقد کی۔
Comments are closed.