علیم خان مجھ سے مناظرہ کرو، عمران خان تمہارا لیول نہیں، فیاض چوہان
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نےعمران خان کو چیلنج دینے پرعلیم خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا،کہا علیم خان مجھ سے مناظرہ کرو، عمران خان تمہارا لیول نہیں، فیاض الحسن چوہان کاعلیم خان کے بیان پر ردعمل۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے علیم خان کی طرف سے سابق وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دینے پرسخت موقف اپنایا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے علیم خان کہا کہ آپ کا لیول عمران خان کے برابر کا نہیں، میں آپ کے مناظرے کا چیلنج قبول کرتا ہوں، میں اور آپ برابر لیول کے سیاستدان ہیں۔
پی ٹی آئی کےرہنما نے جواب میں علیم خان کوچیلنج دیا کہ آپ اپنے ٹی وی چینل میں کسی بھی دن مناظرہ رکھ لیں، ساری دنیا کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ علیم خان نے سابق وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ روز کا انٹرویو دیکھ کر انہیں مناظرے کا چیلنج دیا اور کہا تھا کہ کسی ٹی وی چینل پر میرے ساتھ بیٹھو پھر پتہ چلے سچ کیا ہے۔
عمران خان نے علیم خان اور جہانگیر ترین کی پارٹی کےلئے خدمات کااعتراف بھی کیا اور یہ بھی کہا کہ ہمارے آئیڈیلز مختلف تھے، وہ اقتدار میں آ کر فائدہ حاصل کرنا چاہتے تھے۔
انھوں نے علیم خان سے فاصلے پیدا ہونے سے متعلق کہا کہ علیم خان نے راوی پر تین سو ایکڑ زمین لی تھی اور وہ اسے لیگل کروانا چاہتے تھے لیکن میں نواز شریف اور آصف زرداری کی طرح انھیں فائدہ نہیں پہنچا سکا۔
Comments are closed.