لوگوں کو خوش اللہ کو ناراض کرنے کی سمجھ شوبز سے دورلے آئی، صنم چوہدری

کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)شہرت کی بلندیوں پر شوبز کو خیر باد کہنے والی اداکارہ صنم چوہدری کہتی ہیں دین کی طرف راغب ہوئی تو تب عید کا مطلب پتہ چلا، صنم چوہدری نے عید الفطر پر خصوصی پیغام جاری کیاہے۔

سابق اداکارہ صنم چوہدری انسٹا گرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں عید الفطر کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور بتایا ہے ا کہ عید کا دن ایک ساتھ جمع ہونے کا ہوتا ہے۔

صنم چوہدری نے کہا کہ اگر اہم نے رمضان میں ایمان کے ساتھ اپنا احتساب کیا اور تقویٰ میں گزارا تو ہم عید اصل روح کے مطابق منا پائیں گے، انھوں نے کہا جب تک شوبز میں تھی تب تک یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ مرنا بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا ہم رمضان میں سچے دل سے توبہ کی، روزے رکھے، عید کا دن اللہ کی طرف سے انعام ہے، اللہ سے دعا ہے اس رمضان میں نے اللہ سے جو وعدے کیے اس پر ثابت قدم رہوں، صنم چوہدری نے سب کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

صنم چوہدری نے لکھا کہ امت مسلمہ کو عید مبارک ہو، میں کبھی نہیں جانتی تھی کہ عید اللہ کی طرف سے تحفہ ہوتا ہے، میں عید اکثر محض دکھاوے کے لیے مناتی تھی، لیکن اب اللہ کا شکر ہے کہ مجھے عید کی اہمیت سمجھ آ چکی ہوں۔

https://www.instagram.com/tv/CdGxkWFIa5u/?igshid=MDJmNzVkMjY=

صنم چوہدری نے یک ویڈیو میں کہا تھا کہ میں جو مانگتی تھی وہ اللہ مجھے دے دیتا تھا، مجھے شادی کرنی تھی، اللہ تعالیٰ نے کروا دی، اولاد عطا کی اور مجھے ہر چیز سے نوازا۔

http://https://www.instagram.com/tv/CdGxkWFIa5u/?igshid=MDJmNzVkMjY=

انھوں نے بتایا کہ ایک بات جو میرے دل سے نکل رہی ہے وہ یہ کہ اصل میں مجھے پتہ نہیں تھا کہ مرنا بھی ہے، لوگوں کو خوش اللہ کو ناراض کرنے کی سمجھ شوبز سے دورلے آئی، صنم چوہدری نے کہاجب مجھے احساس ہوا کہ کہیں میں بطور اداکارہ دنیا کو خوش کرنے کے لیے اپنے رب کو ناراض تو نہیں کر رہی۔

واضح رہے کہ سال 2021 میں صنم چوہدری نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے سوشل اکاؤنٹس سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی تھیں۔

Comments are closed.