جعلساز وزیراعلیٰ نے صوبے کو یرغمال بنا لیا، گورنر پنجاب کا وزیراعظم کو خط
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)جعلساز وزیراعلیٰ نے صوبے کو یرغمال بنا لیا، گورنر پنجاب کا وزیراعظم کو خط، عمرسرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر ’پنجاب کے سیاسی بحران اور آئینی تعطل‘ کے بارے میں آگاہ کردیا.
گورنر پنجاب کے خط میں کہا گیا کہ صورتحال سے سرکاری طور پر وزیراعظم پاکستان اور دیگر آئینی اداروں کے سربراہان کو مطلع کردیا ہے، آپ صوبے میں سیاسی اور قانونی تعطل سے آگاہ ہیں۔
عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم کے نام خط میں کہا کہ کچھ اہم وجوہات سے آپ کو آگاہ کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں، عثمان بزدار کا بطور وزیراعلی استعفی متنازع ہے، مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں اکثریت کے لیے ڈی فیکٹو ممبران کی مکروہ حمائت حاصل کی۔
غیر قانونی جعلساز وزیر اعلیٰ نے 16 اپریل سے پنجاب کے صوبے کو یرغمال بنایا ہوا ہے،
گورنرپنجاب عمر چیمہ نےکہا کہ صورتحال سے میں نے سرکاری طور پر وزیراعظم پاکستان اور دیگر آئینی اداروں کے سربراہان کو مطلع کردیا ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میں نے لکھ دیا ہے تاکہ سند رہے آئینی و قانونی طور پر جو میرے اختیار میں تھا وہ کیا، میرا قوم سے وعدہ ہے کہ آخری دم تک عوام کی طاقت سے اس ’سیسیلین مافیا‘ کا مقابلہ کرونگا۔
وزیراعظم کے نام خط میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ جلد غیر آئینی و غیر قانونی وزیر اعلیٰ سے دفاتر اور سرکاری وسائل کا قبضہ چھڑوایا جائے گا اور اونچی سے اونچی کرسی یا بڑے سے بڑا عہدہ ہمیشہ نہیں رہتا اور نہ انسان کو بڑا بناتا ہے۔
گورنر پنجاب نے خط میں کہا کہ اس کےلیے اپنی ذمہ داری اور فرض کو ایمانداری سے نبھانا ہوتا ہے جبکہ آپ کے جانے کے بعد ساری زندگی یہی کردار آپ کی شناخت بن جاتا ہے۔
وزیراعظم کے نام خط میں گورنر پنجاب عمر سر فراز چیمہ نے مراسلے میں کہا کہ اللہ تعالی ہم سب کو بہتر ہدایت دے ،ایمان کی حالت میں موت دے آمین
Comments are closed.