میری جان کو خطرہ ہے ، شیخ رشید احمد کی کوہسار تھانے میں درخواست جمع
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق وزیر داخلہ نے کہا ہے میری جان کو خطرہ ہے ، شیخ رشید احمد کی کوہسار تھانے میں درخواست جمع کی گئی ہے۔
شیخ رشید کی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ میرے میڈیا سینٹر کے باہر گزشتہ رات سے مشکوک افراد دیکھے جا رہے ہیں۔
درخواست میں کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور دیگر کی جانب سے مجھے دھمکیاں بھی مل رہی ہیں، حکومت مخالف ایک اہم رکن ہوں میری جان کو خطرہ ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اگر میں قتل ہوگیا تو نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز ،رانا ثنا اللہ، حسین نواز، معین نواز اور سلمان شہباز کو شامل تفتیش کیا جائے۔
اس سے قبل شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں بھی کہا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے، مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، اہم اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔
شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ یہ لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، اسلام آباد مارچ میں حادثہ کرنا چاہتے ہیں، میرا کل دو بار پیچھا کیا گیا، تھانہ سیکریٹریٹ اور کوہسار میں درخواست دے آیا ہوں۔
Comments are closed.