پاکستان میں عیدالفطر منگل کو ہوگی ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عیدکا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عیدالفطر منگل کو ہوگی ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے باضاابطہ اعلان کردیا۔
شوال المکرم چودہ سو تینتالیس ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے زونل کمیٹیوں کی رپورٹس ملنے کے بعد چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا اس دوران ٗضلعی کمیٹیوں سے بھی رابطے رہے تاہم کہیں سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
کراچی۔، لاہور اور کوئٹہ کی رویت ہلال کمیٹیوں نے پہلے ہی چاند نظر نہ آنے کااعلان کردیا تھا اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کو بھی ملحوظ خاطر رکھا گیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس اسلام آباد میں چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہواجس میں خود چاند دیکھنے کے علاوہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں سے مسلسل رابطے اور رپورٹس ملنے کے بعد چاند نظر نہ آنے کااعلان کیا۔
سعودی عرب میں کل عید منائی جائے گئی۔۔ افغانستان میں اتوار کو منالی گئی جب کہ بھارت، ملائشیا سمیت کئی مسلم ممالک پاکستان کے ساتھ عید منائیں گے۔
Comments are closed.