وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کردی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد،عوام کو سزا نہیں دے سکتے، وزیراعظم کا کہناہے کہ پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزاعوام کو نہیں دے سکتے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کردی ہے اور اضافہ کی سمری منظور نہیں کی اور مسترد کردی، وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانگی سے قبل عوام کو بڑا ریلیف دے گئے۔
شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کہا پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزاعوام کو نہیں دے سکتا اور نہ ہی مہنگائی کے ستائے عوام پرمزید بوجھ ڈال سکتے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے اور کہا ہے گزشتہ حکومت کی نالائقی کی سزاعوام کونہیں دے سکتے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے قرض کیلئے پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کی سخت شرائط قبول کی تھیں، عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالنے کی حتی الامکان کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے 15 روز قبل بھی وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا،اوگرا نے پیٹرول کی قیمت 83 روپے 50 پیسے اور ڈیزل 119 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔
Comments are closed.