پنجاب کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہے، عدلیہ مداخلت نہیں کرسکتی، پرویز الہٰی
فوٹو: فائل
لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے پنجاب کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہے، عدلیہ مداخلت نہیں کرسکتی، پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق تو الیکشن تو ہوا ہی نہیں ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس میں پرویز الہٰی نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار آج بھی وزیراعلیٰ پنجاب ہیں،کرائسز پیدا کرنے کا ذمہ دار کون ہے ؟ کس کو نہیں پتہ۔
پرویز الہٰی نے کہا سپریم کورٹ کہہ چکی ہے عدلیہ ایوان کی کارروائی میں مداخلت نہیں کرسکتی، تمام اداروں کو اپنا اور عدلیہ کو اپنا کام کرنا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی بھی عدالتوں نے کرنی ہیں تو پھر ادھر آجائیں۔
پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ الیکشن کرانیکا آرڈر عدالت کا تھا، ہم سب نے مانا، پولیس نے سارا معاملہ خراب کیا، شہباز شریف اور حمزہ کے کہنے پر حملہ ہوا، ڈپٹی اسپیکر بھاگ کر وزیٹر گیلری میں چلاگیا، وزیٹر گیلری سے الیکشن کرایا گیا۔
انھوں نے کہا کہ آئین کے تحت یہ الیکشن ہوا ہی نہیں ہے اور جب الیکشن ہوا ہی نہیں، کون کہہ رہا ہے صوبے میں آئینی بحران ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج بھی وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آئین کے مطابق بھی جب تک نیا وزیراعلیٰ حلف نہیں لیتا، پرانا وزیراعلیٰ برقرار رہتا ہے، یہ بات سب کو سمجھنی چایئے کہ آئین کے مطابق چلنے میں سب کی بہتری ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا آج بھی ڈیڑھ سو لوگ سفید کپڑوں میں اسمبلی میں کیوں بیٹھے ہیں، ہم ان کی تصاویر بنارہے ہیں، پتاچلے گا کس کس تھانے کے لوگ بیٹھے ہیں۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شریفوں کو کوئی پوچھتا نہیں تھا، گلیوں میں پھرتے رہتے تھے، شریفوں کا چہرہ سامنے آگیا ہے،کسی کو یقین نہیں آتا تو دیکھ لیں خاتون رکن اسمبلی آسیہ امجد آج بھی وینٹی لیٹر پر ہیں۔
انھوں نے کہا آسیہ امجد کی اس کا ذمہ دار شہباز شریف، حمزہ ، آئی جی اور ڈپٹی اسپیکر ہے، شہباز شریف نے آئی جی کو کہا جس پر اسمبلی میں پولیس آئی، پنجاب اسمبلی کے 5 ہزار ملازمین ہیں جو گرفتاریوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
Comments are closed.