صدرِکی گورنرپنجاب کو کام جاری رکھنے کی ہدایت،گورنر سندھ کا استعفیٰ منظور
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )صدرِکی گورنرپنجاب کو کام جاری رکھنے کی ہدایت،گورنر سندھ کا استعفیٰ منظور کرلیا اس کے ساتھ ساتھ اٹارنی جنرل کا استعفیٰ بھی منظورکر لیاگیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری طرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق گورنر چوہدری سرور کی طرف سے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھا دیا، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے قانونی و آئینی تفصیلات طلب کرلیں۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو خط لکھ کر عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کی قانونی حیثیت دریافت کی۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی اسپیکر کے احکامات ماننے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ کے حلف کے معاملے پر ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کرلیاہے۔
Comments are closed.