قوم اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت خود کرتی ہے

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے قوم اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت خود کرتی ہے کوئی فوج یا باہر کی قوت نہیں، سازش کے ذریعے امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی.

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پشاور کے لوگوں کل آپ کے پاس آرہا ہوں، سازش کے ذریعے ایک امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی.

انھوں نے کہا سازش کے ذریعے حکومت ہٹائے جانے کے بعد یہ ہمارا پہلا جلسہ ہوگا اور اسی جلسے میں، میں آپ سے یہ ساری باتیں کروں گا.

 

عمران خان نے کہا کہ قوم اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت خود کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فوری انتخابات کروائے جائیں.

Comments are closed.