عامرلیاقت کا مریم نواز سے رابطہ، یاد دلایا کہ میں آپ سے معافی مانگ چکا ہوں
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)عامرلیاقت کا مریم نواز سے رابطہ، یاد دلایا کہ میں آپ سے معافی مانگ چکا ہوں، کہاآپ اور آپ کے والد سے معافی مانگ چکا ہوں،سیاسی راستہ بنانے کی کوشش ٹوئٹر پر پیغام کے ذریعے کی گئی۔
تحریک انصاف کے ٹکٹ پر جیتنے والے عامر لیاقت ان دنوں حکمران اتحاد کی بیٹھکوں میں نظر آنے لگے ہیں اب پہلی بار براہ راست مریم نواز سے رابطہ کی کوشش سامنے آئی ہے۔
مریم نوازکیلئے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عامر لیاقت حسین نے مریم نواز کی قومی اسمبلی سے لی گئی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ‘میں اس موقع پر وہاں نہیں تھا، چند لمحوں کے لیے حاضر ہوا اور گروپ کے ساتھ گھر سے نکلا لیکن آپ کو گیلری میں دیکھ کر خوشی ہوئی’۔
I was not there, attended just for few moments and left the house with group but glad to see you in gallery, now the only boundry is the wall of wood. Allah bless you, already apologised you and your father, no need of tickets just to have my grace back!!!@MaryamNSharif pic.twitter.com/TWSyDTHcA6
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 11, 2022
عامر لیاقت نے کہا کہ ‘اب صرف چاردیواری لکڑی کی دیوار ہے، اللّہ آپ کا بھلا کرے، تاہم یہ جملہ لوگوں سمجھ نہیں آیا کہ عامر لیاقت حسین کہنا کیا چاہتے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے مزید لکھا کہ ‘میں پہلے ہی آپ سے اور آپ کے والد سے معافی مانگ چکا ہوں اور مجھے ٹکٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
Comments are closed.