عمران خان کا وزیراعظم کے عہدہ سے ہٹنے کے بعد پہلا بیان
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عمران خان کا وزیراعظم کے عہدہ سے ہٹنے کے بعد پہلا بیان سامنے آیا جس میں انھوں نے کہا عوام ہی ملک کی خود مختاری اور جمہوریت کا دفاع کرتے ہیں۔
عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ پاکستان 1947ء میں آزاد ملک بنا تھا لیکن آج پھر سے آزادی کی جدوجہد شروع ہو رہی ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کی غیرملکی سازش کے خلاف ہماری جدوجہد کا آغاز ہورہا ہے اور ہمیشہ عوام ہی ملک کی خود مختاری اور جمہوریت کا دفاع کرتے ہیں۔
یوں تو پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بنا مگر تبدیلئ اقتدار کی ایک بیرونی سازش کیخلاف آزادی کی ازسرِ نو جدوجہد کا آج نکتۂ آغاز ہے۔ ہمیشہ یہ کسی ملک کے عوام ہی ہوا کرتے ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ و دفاع کرتے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 10, 2022
واضح رہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کا یہ موقف ہے کہ انھیں امریکہ کی مخالفت کی وجہ سے مقامی سیاسی جماعتوں نے اقتدار سے الگ کیا ہے.
Comments are closed.