نواز شریف کے گھر کے باہر پاکستانیوں کا احتجاج،ہائیڈ پارک اور آسٹریلیا میں ریلیاں
لندن(ویب ڈیسک) لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر پاکستانیوں کا احتجاج،ہائیڈ پارک اور آسٹریلیا میں ریلیاں اور جلسہ کیا گیا، آسٹریلیاکے شہر میلبرن میں تحریک وطن عمران خان کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔
پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کیا، امپورٹیڈ حکومت نامنظور کی نعرہ بازی کی گئی۔
لندن میں مقیم پاکستانی پاکستان میں امپورٹڈ حکومت کی تعیناتی کے خلاف سراپا احتجاج۔ مفرور شریف کے گھر کے باہر ہزاروں پاکستانی جمع، عمران خان کے حق میں شدید نعرے بازی۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/Plx122p4Gk
— PTI (@PTIofficial) April 10, 2022
نواز شریف کے گھر کے باہر ہزاروں لوگ جمع ہو گئے اور پاکساتن میں عمران خان کی حکومت تبدیلی کے خلاف احتجاج کیا ، مظاہرین نے اسے بیرونی اشارے پر ایکشن قرار دیا۔
دوسری طرف پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ہائیڈ پر میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر بھی ہزاروں افراد جمع ہوئے اور امپورٹڈ حکمرانوں کو تعیناتی نامنظور کے نعرے لگائے ۔
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد نے عمران خان کے حق میں اور پاکستان میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/nVlq8m2ZaN
— PTI (@PTIofficial) April 10, 2022
ہائیڈ پارک میں احتجاج کے دوران ایک عورت کی ویڈیو بھی وائر ل ہورہی ہے جو کہ رو رو کر عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے پر احتجاج کررہی ہے اس کا یہ بھی کہنا ہے ہم بھیکاری نہیں خودار قوم ہیں۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/NEaaAxnQG5
— MirrrChi (@Mirchi786) April 10, 2022
سارا ٹبر چور ہے! بدترین ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے پاکستان میں عوامی مینڈیٹ کی توہین کرکے امپورٹڈ غلام تعینات کرنے کے خلاف لندن ہائیڈ پارک میں پاکستانی کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ کیا اور چئیرمین عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
سارا ٹبر چور ہے!
بدترین ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے پاکستان میں عوامی مینڈیٹ کی توہین کرکے امپورٹڈ غلام تعینات کرنے کے خلاف لندن ہائیڈ پارک میں پاکستانی کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ۔ چئیرمین عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/UBZyn0PVrG— PTI (@PTIofficial) April 10, 2022
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں بھی پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد نے عمران خان کے حق میں اور پاکستان میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
Comments are closed.