خان صاحب کو اپنے جانے کی نہیں میرے آنے کی تکلیف ہے، شہباز شریف
اسلام آباد( ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپویشن لیڈر شہباز شریف نے اجلاس کی طوالت اور سیاسی صورتحال پر بڑا دلحسب تبصرہ کیا تو قہقہ لگ گیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں جب شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ خان صاب کو آپ سے مسئلہ ہے کہ آپ کو اچکن نہیں پہننے دینی، کوئی اور بندہ لے آئیں خان صاب کے لیے۔ خان صاب کہتے ہیں کہ آپ کو نہیں پہننے دینی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاخان صاحب کو اپنے جانے کی نہیں میرے آنے کی تکلیف ہے، شہباز شریف کے جواب پر وہاں موجود صحافیوں اور ارکان اسمبلی نے بھی قہقہ لگایا۔
عمران خان کو یہ تکلیف نہیں کہ میں جا رہا ہوں انکو یہ تکلیف ہےکہ شہباز شریف کیوں آ رہا ہے pic.twitter.com/ZhcuNKdhTa
— Usman Mughal (@Usman_Moghal) April 9, 2022
شہباز شریف نے اپنے پیچھے موجود خواجہ آصف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خان صاب کو یہ تکلیف نہیں ہے کہ میں جارہاہوں ان کو یہ تکلیف ہے کہ شہباز شریف کیوں آرہا ہے۔
Comments are closed.