شہباز اور بلاول کا وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل، مریم نواز کا طنز
اسلام آباد(ویب ڈیسک) اپوزیشن رہنماو ں نے بھی وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردعمل دیاہے اور اپوزیشن کے نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نیازی کے جھوٹ کا جواب کل اسمبلی میں دیں گے. شہاز شریف نے کہا عمران نیازی کو شکست سے دو چار کریں گے۔
وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نیازی مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو پھر آئین کے مطابق عدم اعتماد کا مقابلہ کریں ، انھوں نے کہا عمران خان کو کل ہم قومی اسمبلی میں ان کے جھوٹ کا جواب دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان نے تین سال سے حکومت میں ہیں اور کسی پاکستانی کو چین سے نہیں بیٹھنے دیاگیا، انھوں نے ہمیشہ انتقام کی سیاست کی ہے جس کا اب اختتام بہت قریب آگیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پہلے ایوان میں انتخابی اصلاحات کریں گے پھر اس کے بعد عمران نیازی کا انتخابات میں بھی مقابلہ ہوگا اور شکست دیں گے، بلاول بھٹو نے کہا عمران خان انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام لکھوانا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم کو اس بات کا پتہ ہے کہ وہ سازش سے نہیں بلکہ جمہوری طریقے سے ہٹائے جارہے ہیں، اس کے باوجود وہ ایک بیانیہ بنا کر اپنی شکست کو نیا نام دینا چاہتے ہیں۔
مریم نواز نے بھی عمران خان کے خطاب پر طنزیہ جواب دیا،مریم نواز نے کہا اقتدار کےلئے اس طرح روتے ہوئے پہلی بار کسی کو دیکھا ہے،عمران خان آنکھیں کھول کر دیکھو تم نے غریب عوام کو دیاکیاہے۔۔۔وہ تو شکرانے کے نفل پڑھ رہے ہیں تم سے ان کی جان چھوٹ رہی ہے۔
مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاجس بھارت کی مثالیں دیتے ہو ،وہاں تو عدم اعتماد کی ستائس تحاریک آئی ہیں تہماری طرح کسی نے آئین سے کھلواڑ نہیں کیا۔
مریم نواز نے عمران خان کو یاد دلایا کہ بھارتی وزیراعظم واجپائی ایک ووٹ سے ہار کر گھر چلا گیا لیکن آپ کی طرح ملک، آئین اور قوم کو یرغمال نہیں بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی اس اقتدار جاتا دیکھ کر پاگل ہو جانے والے شخص کو بتائے کہ اس کو کسی اور نے نہیں، اس کی اپنی جماعت نے باہر نکالا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا، انھوں نے عوام کو احتجاج کی کال بھی دی ہے۔
Comments are closed.