عراق میں 103سالہ معمر نے 37 سالہ خاتون سے شادی کرلی
الدیووانیہ( ویب ڈیسک)عراق میں 103سالہ معمر نے 37 سالہ خاتون سے شادی کرلی، شادی کی تقریب میں دلہا کے پڑپوتوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
اس حوالے سے عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ عراق کی جنوبی کمشنری الدیوانیہ میں 103 سالہ شہری کی شادی میں ان کے رشتے داروں اور پڑوسیوں نے شرکت کی۔
مخیلف فرہود المنصوری نامی شخص کی شادی میں پوتوں کے بھی پوتے شریک ہوئے، دلہے کے بیٹے عبدالسلام نے اس حوالے سے کہا کہ ان کے والد کی یہ تیسری شادی ہے۔
بیٹے نے اپنے والد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پیدائش کا سال 1919 ہے، پہلی اہلیہ کا انتقال 1999 میں ہوا، تو انہوں نے دوسری شادی کی جس سے ان کی اولاد ہوئی۔
عبدالسلام کا کہنا تھا کہ رواں برس کے جھگڑے کے بعد وہ ناراض ہو کر میکے چلی گئیں اور واپس نہ آئیں تو والد نے مجبوراً شادی کی خواہش ظاہر کی جو اب پوری کردی گئی ہے۔
عبدالسلام نے یہ بھی بتایا کہ نئی دلہن کا سن پیدائش 1985 یعنی عمر تقریباً 37 سال ہے، شادی سے پہلے مہنگی، مہندی کی رسمیں ہوئیں پھر رخصتی ہوئی ہے
واضح رہے کہ بڑی عمر میں شادی کا یہ انوکھا واقعہ نہیں ہے بلکہ رواں سال ہی اردون کے 103 سالہ بزرگ عارف عطیہ الجدایہ نے بھی شادی کی تھی۔
Comments are closed.