چوہدری سرور برطرف عمر سرفرازچیمہ گورنر پنجاب مقرر کردیاگیا

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام )چوہدری سرور برطرف تحریک انصاف کے راہنما عمر سرفرازچیمہ گورنر پنجاب مقرر کردیاگیا ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں گورنر کی برطرفی کا بتایا تھا، عمر سرفراز چیمہ تحریک انصاف کے بانی اراکین میں سے ہیں۔

حکومت نے فاقی وزیراطلاعات کی جانب سے ٹوئٹر پرچوہدری سرورکو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا تھوفاقی وزیراطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب ہوں گے۔

دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سرور کی برطرفی کے بعد اختیارات ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو منتقل کئے گئے بعد میں عمر سرفراز چیمہ کو گورنر بنا دیا گیا۔.

اختیارات کی منتقلی کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب بن گئے تھے جس کے بعد پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت پینل آف چیئرمین نے کرنا تھی۔

Comments are closed.