اپوزیشن نے اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیدا، سپریم کورٹ جانے کااعلان
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیدا، سپریم کورٹ جانے کااعلان کیا گیاہے، یہ اعلان سابق صدر آصف زرداری کی طرف سے کیاگیاہے۔
دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ایوان کے اندر ہی دھرنا دینے کااعلان کردیاہے۔
بعد میں ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی پارلیمان کے اندر دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیاہے۔
اس سے قبل اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد ، قومی اسمبلی کااجلاس ملتوی کر دیا گیا، قومی اسمبلی میں تلاوٹ قرآ ن پاک کے بعد کارروائی شروع ہوئی تھی۔
وفاقی وزیر قانون فواد چوہدری نے لکھا ہوا بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ سات مارچ کوکسی غیر ملکی شخصیت کے اپوزیشن کے لوگوں نے ملاقات کی اور انھیں بتایا گیا کہ تحریک عدم اعتماد آرہی ہے ۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ انھیں یہ بھی بتایا گیا کہ اگرعمران خان کو نہ ہٹایا گیا تو پھرپاکستان کیلئے مشکلات ہوں گی اور ہٹ گئے تو معاف کردیا جائے گا۔
انھوں نے آئین کی متعلقہ دفعہ پڑھ کر سنایا گیا کہ اسپیکر اس پر رولنگ دیں جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی طاقت کے کہنے پر پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک آئین کے منافی ہے۔
Comments are closed.