پنجاب اسمبلی کااجلاس بھی 6اپریل تک ملتوی، قائد ایوان کا انتخاب نہ ہوسکا
لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پنجاب اسمبلی کااجلاس بھی 6اپریل تک ملتوی، قائد ایوان کا انتخاب نہ ہوسکا، ڈپٹی اسپیکر نے صرف چھ منٹ کارروائی کے بعد اجلاس ملتوی کردیا۔
اجلاس ملتوی ہونے کے بعد ہنگامہ آرائی بھی ہوئی اور ن لیگ کے ارکان نے احتجاج کیا ، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے امید وار ہونے کی وجہ سے ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کی صدارت کی۔
ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دی کہ امن وامان کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے اس صورتحال میں اسمبلی کااجلاس جاری رکھنا ممکن نہیں ہے لہذا پنجاب اسمبلی کاجلاس چھ اپریل تک ملتوی کردیاگیاہے۔
اس سے قبل قومی اسمبلی میں بھی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد کرکے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا جب کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوادی ہے۔
Comments are closed.