نوازشریف پر لندن میں نوجوان کا موبائل سے حملہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف پر لندن میں نوجوان کا موبائل سے حملہ ، لیگی قائد بچ گئے پھینکا گیا موبائل ان کے گارڈ کے ماتھے پر جا لگا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

وزیراعظم عمران کو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ہٹانےکی کوششوں کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی نا پسندیدگی کااظہا ر کررہے ہیں ۔

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اس حوالے سے کسی کا ٹویٹ ری ٹویٹ کیا ہے جس میںایک شخص کے ماتھے پر زخم نظر آرہا ہے جس کے بارے میں بتایا گیاہے کہ یہ نواز شریف کے گارڈ ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوجوان نوازشریف کی ویڈیو بنا رہا تھا گارڈ نے ویڈیو بنانے سے منع کیا اس دوران چھینا چھپٹی پر غصے میں آ کرنوجوان نے نوازشریف کی طرف اچھال دیا جو گارڈ کو جالگا۔

یہ واقعہ لندن میں نوازشریف کے دفتر کے باہر پیش آیاہےاورموبائل والا نوجوان پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہے۔

Comments are closed.